Ticker

8/recent/ticker-posts

ایلون مسک آبادی میں اضافے کے خواہشمند کیوں؟

 


Now Reading:

ایلون مسک آبادی میں اضافے کے خواہشمند کیوں؟

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک دنیا کی آبادی بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔

ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا میں شرح پیدائش میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’کم آبادی کے بحران پر قابو پانے میں مدد کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں۔

ایلون مسک نے امریکہ میں بچوں کی پیدائش کی گرتی ہوئی شرح کو ایک گراف کی شکل میں پیش کیا،

اس گراف کے مطابق امریکہ میں بچوں کی پیدائش میں گزشتہ پچاس سالوں میں 2.01 فی صد غیر معمولی اور تشویشناک کمی واقع ہوئی ہے۔

 انہوں نے مزید لکھا ہے کہ دنیا میں کسی بھی تہذیب کو درپیش سب سے بڑا خطرہ گرتی ہوئی شرحِ پیدائش ہے۔

ایلون مسک نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بہت سارے لوگ اس وہم میں مبتلا ہیں کہ زمین پر آبادی بہت بڑھ گئی ہے، حالانکہ شرحِ پیدائش کے رجحانات واضح طور پر آبادی کے خاتمے کی طرف جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک دنیا کے واحد ایسے امیر ترین آدمی کے طور پر جانے جاتے ہیں، جو کہ زیادہ بچوں کی پیدائش کے حق میں ہیں۔

ایلون مسک کے 7 بچوں میں سے پہلی بیوی جسٹن مسک سے 5 بچے اور گرل فرینڈ، کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 2 بچے شامل ہیں۔

گزشتہ روز ایلون مسک کے ہاں مزید جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد وہ اب 9 بچوں کے باپ بن گئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے