Ticker

8/recent/ticker-posts

غلطی سے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر کیسے واپس لائیں؟ طریقہ جانئے

 

غلطی یا جلد بازی کے باعث ڈیلیٹ تصاویر کیسے ریکور کریں؟اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔

بعض اوقات اینڈرائیڈ فونز پر اچانک یا غلطی سے ایسی تصویر ڈیلیٹ ہو جاتی ہے جو اہم ہوتی ہے یہ ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر ہمیشہ کےلئے ختم نہیں ہوتیں بلکہ انہیں ذرا سی محنت کے بعد واپس لایا جا سکتا ہے۔

گوگل فوٹوز بیک اپ چیک کریں

اگر آپ نے فون میں گوگل فوٹوز بیک اپ کو ان ایبل کررکھا ہے تو ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کو وہاں سے ریکور کرنا ممکن ہے،اس کے لئے صارف کو گوگل فوٹوز ایپ اوپن کرکے لائبریری کے آپشن میں جانا ہوگا۔

وہاں فون کیمرے سے لی گئی تمام تصاویر محفوظ ہوتی ہیں تو ان تصاویر کا انتخاب کریں جن کو ریکور کرنا چاہتے ہیں، جس کے بعد ان کو ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

فون کے ٹریش فولڈر کو چیک کریں

ہرفون میں یہ فولڈر عموماً فوٹوز یا لائبریری کے فولڈر میں موجود ہوتا ہے، اس جگہ جاکر ٹریش فولڈر کے آئیکون پر کلک کریں، جہاں ڈیلیٹ ہونے والی تمام تصاویر مخصوص وقت تک موجود رہتی ہیں، مطلوبہ تصاویر کو سلیکٹ کرکے ری اسٹور کے آپشن کا انتخاب کریں۔

فوٹو ریکوری ایپ کا استعمال

اگر درج بالا دونوں آپشن میں آپ کی مقررہ تصاویر موجود نہیں تو آپ کسی فوٹو ریکوری ایپ کا استعمال کریں، گوگل پلے اسٹور میں ایسی متعدد ایپس موجود ہیں جنہیں استعمال کیا جا سکتا ہے، ان میں کچھ فوٹو ریکوری، ڈمپسٹر اور ڈسک ڈگر زیادہ مقبول ایپس ہیں۔
کمپیوٹر سے کنیکٹ کریں

اگر آپ کے اینڈرائیڈ فون میں یو ایس بی ماس اسٹوریج موڈ سپورٹ موجود ہے تو اسے کمپیوٹر سے کنیکٹ کریں۔ کمپیوٹر سے کنیکٹ کرکے کسی ڈیٹا ریکوری سافٹ وئیر کا استعمال کریں۔

اس طرح کے سافٹ وئیر سے بھی آپ ڈیلیٹ تصاویر کو تلاش کرکے ریکور کر سکتے ہیں بلکہ کمپیوٹر میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے