موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں اس دوران لوگ اپنی املاک اور قیمتی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں آسمانی بجلی ایک ٹرک پر آگری جبکہ سارا منظر قریب موجود گاڑی کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک پر آسمانی بجلی ایسے گری جسے دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کوئی آگ لگ گئی ہے۔
پال ڈیلیگیٹو نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ بجلی گرنے کی وجہ سے سب ٹھیک ہیں کیا ٹرک میں آگ لگ گئی؟
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز سینٹ پیٹ میں گزشتہ ہفتے پیش آیا اور خاتون شوہر کے ساتھ پک اپ ٹرک میں جارہی تھی کہ ان کے سامنے اچانک یہ منظر رونما ہوا۔
آسمانی بجلی کیا ہے اور کیوں گرتی ہے؟
آسمانی بجلی دراصل اس وقت پیدا ہوتی ہے جب بادل اور تیز ہوا ایک دوسرے سے رگڑ کھاتے ہیں۔ آسمانی بجلی میں کروڑوں وولٹ اور کروڑوں ایمپئر کرنٹ ہوتا ہے جو کہ زمین پر دو طرح سے لپکتا ہے۔
جو شخص یا چیز مثلاً عمارت اور درخت وغیرہ جو اس جگہ کی مناسبت سے اونچے ترین ہوں ان پر بجلی گر کر زمین میں چلی جاتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق زمین میں بھی مثبت یا منفی چارج ہوتا ہے اس لیے آسمانی بجلی بھی اس چارج کی طرف لپکتی ہے اور زمین میں چلی جاتی ہے حد درجہ وولٹ کی وجہ سے آسمانی بجلی اپنے راستے میں آنے والی ہوا کو آئیونائز کر دیتی ہے جس کی وجہ سے ہوا میں اس کا سفر ممکن ہوتا ہے۔
0 تبصرے