Ticker

8/recent/ticker-posts

لبیک الھم، لبیک، کمسن بچے کی ویڈیو وائرل

 

فرزندان اسلام نے حج کا رکن اعظم عرفات آج مکمل کرلیا اب تمام مسلمان رات بھر مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے عبادت میں گزاریں گے۔

حج کی سعادت حاصل کرنے والے 10 سال لاکھ مسلمان کورونا کے بعد حج کی سعادت حاصل کرنے مکہ اور مدینہ پہنچے اس دوران مسلمانوں نے عبادت کی اور اپنے گناہوں کے بخشش سمیت ڈھیروں دعائیں مانگیں۔

لیکن سوشل میڈیا پر ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے والد کے کندھوں پر بیٹھ کر طواف کررہا ہے اور مسلسل الھم لبیک لاشریک لک لبیک کی صدائیں بلند کررہا ہے۔

بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بچے کی ویڈیو پر تبصرے کیے جارہے ہیں ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’بچے کی ویڈیو بہت پیاری ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو دیکھ کر میری آنکھو میں آنسو آگئے۔

مذکورہ ویڈیو ثنا کوثر نامی صارف نے شیئر کی اور لکھا کہ آج کی سب سے اچھی ویڈیو ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے