Ticker

8/recent/ticker-posts

کراچی میں موسلا دھار بارش کے اعدادوشمار جاری

 

کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کے چوتھے روز بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 77.7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اولڈ ایئرپورٹ میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

فیصل بیس میں 33، جناح ٹرمینل پر 31، یونیورسٹی پر 18.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قائدآباد میں 11 ملی میٹر، کیماڑی میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلش معمار میں 2.1 ملی میٹر، مسرور بیس میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

سب سے کم ناتھ کراچی میں 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے