Ticker

8/recent/ticker-posts

ریلوے ملازم نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

سکھر میں پاکستان ریلوے کے ملازم نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ٹریک پر مسافر کا گرنے والا بیگ واپس کر دیا۔

ملازم صداقت ملک نے ریلوے ٹریک پر مسافر کا بیگ ملنے پر ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس کی مدد وہ حقدار تک پہنچ گیا۔

صداقت ملک کو پنوعاقل کے قریب بیگ ملا جس میں 20 ہزار روپے موجود تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے پر مسافر نے رابطہ کرلیا ہے اور سامان با حفاظت مالک کو سپرد کرنے پر مجھے خوشی ہوئی۔

کچھ روز قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور نے سعوی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کر کے سب کے دل جیت لیے تھے۔

پاکستانی حاجی بہادر علی چار ہزار رالد اور 41 ہزار پاکستانی کرنسی ٹیکسی میں بھول گیا تھا۔ ٹیکسی ڈرائیور علی حسن رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا۔

ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی اختر عباس نے فوری طور پر حاجی بہادر علی کو تلاش کروایا۔ ڈائریکٹر معاونین نے حاجی کی بلڈنگ میں جا کر اپنی نگرانی میں رقم واپس کروائی۔

اختر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ہمارے سر فخر سے بلند کیے ہیں۔ رقم واپس ملنے پر حاجی بہادر رلی نے پاکستانی حج مشن اور ٹیکسی درائیور کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے