Now Reading:
ایمیزون کا جعل سازی کرنے پر فیس بک گروپس پر کیس
امریکی ای کامرس جائنٹ ایمیزون نے جعلی ریویوز دینے پر فیس بک گروپس کے خلاف کیس دائر کردیا ہے۔
اسکائے نیوزکے مطابق اس بابت ایمیزون کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرموجود 10 ہزارسے زائد گروپس مصنوعی طریقے سے پراڈاکٹ کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے جعلی ریویوزدے رہے ہیں، جس سے صارفین ان مصنوعات کی طرف بھی مائل ہوتے ہیں جن کے وینڈرزکا ریکارڈ اچھا نہیں ہوتا۔
دس ہزارسے زائد ان گروپس کے ایڈمنزان جعلی ریویوزکے بدلے نقد رقم یا مفت میں پراڈکٹس لیتے ہیں۔ جعلی ریویوز دینے کے لیے ان گروپس نے بہت سے ایسے افراد کوبھرتی کررکھا ہے، جوامریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین اورجاپان میں ایمیزون کے آن لائن اسٹورزپرگمراہ کن ریویوزدے کرصارفین اورای کامرس جائنٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ان ریویوزکومصنوعی طورپرپراڈکٹس کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے اورصارفین اس ریٹنگ کوحقیقی جان کران پراڈکٹس کوخریدنے پرمائل ہوتے ہیں۔
ایمیزون کی جانب سے دائرمقدمے میں ’ ایمیزون پراڈکٹ ریویو‘ کے نام سے موجود ایک گروپ کی نشان دہی بھی کی گئی ہے، جس کے 43 ہزارسے زائد ارکان تھے اورمیٹا نے اس سال کے شروع میں اسے بند کردیا تھا۔
ان گروپس کے پیچے موجود جعل سازوں نے ایمیزون پرفروخت کے لیے موجود کاروں سے لے کرٹرائی پوڈزتک کے بارے میں ہزاروں جعلی ریویوزدیے ہیں۔
مزید پڑھیں: ناسا خلائی مشن آرٹیمس کو ایمیزون کی مدد سے سرانجام دے گا
یاد رہے کہ ای کامرس جائنٹ نے اپنے پلیٹ فارم پرجعلی ریویوزپرسخت پابندی عائد کررکھی ہے اوردنیا بھرمیں 12 ہزارسے زائد ملازمین اس کے اسٹورزپردھوکہ دہی اورجعلی ریویوزکی روک تھام کے لیے موجود ہیں۔
ایمیزون کی ایک مخصوص ٹیم سوشل میڈیا ویب سائٹس بشمول فیس بک، انسٹا گرام، ٹک ٹاک، ٹوئٹرپرجعلی ریویوزکے بارے میں تحقیق کرتے ہوئے ایسے گروپس کے بارے میں کمپنیوں کوباقاعدگی سے آگاہ کرتی ہے۔
ایمیزون کی تفتیش سے اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ جعلی ریویوزکی سروس دینے والے پیجزاورگروپس اپنی سرگرمیوں کوممکنہ حد تک فیس بک سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایمیزون کے نائب صدربرائے سیلنگ پارٹنرسروسزدھرمیش مہتا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’ہماری ٹیم لاکھوں مشکوک ریویوزکوگاہکوں کے دیکھنے سے پہلے روک چکی ہے اوراس مقدمے کا مقصد سوشل میڈیا پرموجود جرائم پیشہ افراد کوبے نقاب کرنا ہے۔‘
0 تبصرے