Ticker

8/recent/ticker-posts

امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا

 


Now Reading:

امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا

امریکا کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستان کا اسٹیٹس تبدیل کرتے ہوئے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے خارج کردیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ٹریفکنگ ان پرسن 2022 کی سالانہ رپورٹ  جاری کی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ٹائیر ٹو کی واچ لسٹ سے نکال دیا گیا۔

یاد رہے کہ ٹائیر 2 واچ لسٹ والے ممالک وہ ہیں جن کی حکومتیں ٹریفکنگ متاثرین سے تحفظ کے ایکٹ (ٹی وی پی اے) کے کم سے کم معیارات پر پورا اترتی ہیں۔

 پاکستان 2015 سے 2017 میں واچ لسٹ میں رہا، پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا ریکارڈ بہتر نہ ہونے پر 2018 میں بھی واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔

امریکا کی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سال 2020 کی اپنی اسمگلنگ ان پرسنز رپورٹ میں پاکستان کا درجہ کم کرتے ہوئے اسے ٹیئر 2 سے ٹائیر 2 واچ لسٹ میں شامل کردیا تھا۔

جبکہ امریکا کی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں پاکستان ’اہم اقدامات‘ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ نامناسب اقدامات کی وجہ سے پاکستان کو مسلسل 2 سال تک ٹائیر 2 کی واچ لسٹ میں رکھا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس حوالے سے کہا کہ آزادی سے رہنا بنیادی حقوق ہے، زبردستی اور دھوکہ دہی سے انسانی اسمگلر اس بنیادی حق کی خلاف ورزی  اور جرم میں شامل ہوتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے