Ticker

8/recent/ticker-posts

امریکی مالیاتی اداروں نے ایپل کے خلاف کیس دائر کردیا

 


Now Reading:

امریکی مالیاتی اداروں نے ایپل کے خلاف کیس دائر کردیا
امریکی مالیاتی اداروں نے ایپل کے خلاف کیس دائر کردیا

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل پر ریاست کیلی فورنیا میں مالیاتی اداروں کی جانب سے کیس دائر کردیا گیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی عدالت میںایپل کے خلاف ایفینیٹی کریڈٹ یونین کی جانب سے درخواست دائرکی گئی جو کہ ریاست آئیوا سے تعلق رکھنے والے کریڈٹ چارٹرکمپنی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی جائنٹ موبائل فون انڈسٹری میں اپنی مارکیٹ پاورکوادائیگیوں کے لیے کارڈ جاری کرنے والی دیگرکمپنیوں کومسابقت سے روکنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

شکایت کے مطابق ایپل اپنے اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ اور ٹیبلیٹ استعمال کرنے والے صارفین کواس بات کے لیے مجبورکررہا ہے کہ وہ کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے لیے اس کے والٹ ’ ایپل پے‘ کو استعمال کریں۔ جیسا کہ اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم پرچلنے والی ڈیوائسزصارفین کوگوگل پے اورسام سنگ پے جیسے والٹ منتخب کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔

ایفینیٹی کی جانب سے ایپل پریہ الزم بھی عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ٹیپ اینڈ پے سلوشنزفراہم کرنے کے اہل والٹ کے استعمال سے بھی روک رہا ہے۔

مذکورہ کریڈٹ یونین کا کہنا ہے کہ ایپل کی جانب سے ایپل پے استعمال کرنے والے 4 ہزارسے زائد بینکوں اورکریڈٹ یونینزکواس سے مستفید ہونے کے لیے سالانہ کم ازکم ایک ارب ڈالرکی اضافی فیس کی ادائیگی کے لیے مجبورکررہا ہے۔

ایپل کا یہ طرزعمل نہ صرف جاری کنندگان بلکہ صارفین اورمسابقت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ اگرایپل مسابقت کا سامنا کرے توپھروہ اس بھاری فیس کے ساتھ اپنی اس خدمت کو قائم نہیں رکھ سکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹیکنا لوجی جائنٹ ایپل نے ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والی چار روزہ ’ایپل ورلڈ وائڈ ڈیولپرزکانفرنس‘ ( ڈبلیوڈبلیوڈی سی 2022) میں آئی فون کے لیے کچھ منفرد اوراہم فیچرزمتعارف کرائے تھے۔

اس کانفرنس میں ٹیکنالوجی جائنٹ کی توجہ کا مرکزادائیگیوں کے نظام پرتھا اوراسی تناظرمیں ٹیکنالوجی جائنٹ نے ’ ٹیپ ٹوپلے ‘ کے نام سے ایک فیچرمتعارف کرانے کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت کسی بھی اسٹورپرایپل آئی فون کی مدد سے صرف ایک کلک سے کسی بھی چیز کی قیمت باآسانی ادا کی جاسکے گی۔

سیلیکون ویلی میں  ہونے والی اس کانفرنس میں آئی فون کوادائیگیوں کے لیے موثرطورپراستعمال کرنے کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا تھا جس میں سے ایک فیچر’ بائے ناؤ؛ پے لیٹر‘ کومندوبین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

ممکنہ طورپر’آئی او ایس 16‘ میں دیے جانے والے اس فیچر کی بدولت استعمال کنندگان خریدی جانے والی کسی بھی شے کی ادائیگی ڈیڑھ ماہ کی 4 برابراقساط میں ادا کرسکیں گے۔ یہ فیچرآئی فون صارفین کے ایپل والٹ میں بلٹ ان ہوگا اوروہ اسے آن لائن اوربہ ذریعہ ایپ دونوں طریقوں سےاستعمال کرسکیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے