Ticker

8/recent/ticker-posts

عمرہ پرمٹ کیلئے بچوں کی کم از کم عمر کتنی ہونی چاہیے؟

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ پرمٹ کیلئے امیدوار کا کم ازکم پانچ سال کا ہونا ضروری ہے۔

سعودی شہری کی جانب سے وزارت حج و عمرہ سے سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا پانچ سال سے کم عمر کے بچے عمرے کیلئے حرم شریف آسکتے ہیں؟۔

جس پر سعودی وزارت حج وعمرہ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو عمرہ پرمٹ جاری نہیں کیے جائیں گے، تاہم نماز کی ادائیگی کیلئے کم عمر بچے اپنے ماں باپ میں سے کسی ایک کے ساتھ مسجد الحرام میں آسکتے ہیں.

وزارت کا کہنا ہے کہ عمرہ پرمٹ کے اجرا کیلئے بچے کا کم از کم پانچ سال کا ہونا لازمی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں کو پرمٹ بھی اسی صورت میں جاری کیا جائے گا اگر وہ کورونا میں مبتلا نہ ہو یا اس کا کورونا وائرس کے کسی مریض سے ملنا جلنا نہ ہوا ہو۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے