دبئی گولڈن ویزا کے حامل افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں مفت ڈسکاونٹ کارڈ دیے جائیں گے۔
یہ رعائتی کارڈز دبئی پولیس کی جانب سے جاری کیے جائیں گے جو کہ 5 اور 10 سال کے طویل مدتی رہائشی اور گولڈنگ ویزا رکھنے والوں کو مفت دیے جائیں گے۔
عیساد پریویلج کارڈ بہت ساری خصوصی رعایتیں پیش کرتا ہے۔ کارڈ کو گولڈن ویزا ہولڈرز کے ساتھ ٹیکسٹ میسج کے ذریعے شیئر کیا جائے گا جس میں ضروری تفصیلات کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔
دبئی کے محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید المری نے کہا کہ دبئی کے جدید انفراسٹرکچر، جدید ترین خدمات اور منفرد جدید طرز زندگی سے مستفید ہونے کے علاوہ کارڈ سے پرکشش ویزا، خصوصی فوائد، بشمول خدمات، مصنوعات، پرکشش مقامات اور تجربات کی ایک وسیع رینج پر بہت سے رعایتوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے متعدد شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزا‘ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔ گولڈن ویزا غیر ملکی ہنرمندوں کو متحدہ عرب امارات میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے۔
0 تبصرے