Ticker

8/recent/ticker-posts

سری لنکا کے بعد کس ملک کا نمبر، مزید کون کون سے ممالک دیوالیہ ہونے کے قریب

 

جنوبی ایشیائی ملک سری لنکا کے بعد مزید کئی ممالک دیوالیہ ہونے کے دھانے پر کھڑے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے کرونا وبا اور پھر روس- یوکرین جنگ کے باعث پیدا شدہ صورتحال نے غریب ممالک سے لے کر امیر ممالک تک سب کو متاثر کیا ہے اور عالمی مارکیٹ میں اجناس اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، بلند شرح سود نے غریب ممالک کو دیوالیہ پن کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

عالمی کساد بازاری کی صورتحال کے سبب امیر ممالک پر بھی خاصہ دباؤ ہے جس کے باعث ان کیلئے غریب ممالک کو ہنگامی امداد فراہم کرنا بھی پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوگیا ہے۔

موجودہ صورتحال میں دیوالیہ پن کے خطرہ سے دوچار ممالک میں ارجنٹینا، یوکرین، تیونس، مصر، گھانا، کینیا، ایتھوپیا اور بیلاروس شامل ہیں۔

ارجنٹائن

ارجنٹائن غیرمستحکم قرضوں کے بوجھ تلے لڑکھڑا رہا ہے، اور اس کی کرنسی ‘پیسو’ اب بلیک مارکیٹ میں تقریباً 50 فیصد کی رعایت پر ٹریڈ کررہی ہے، ملک کے ذخائر انتہائی کم ہیں اور بانڈز کی تجارت ڈالر میں صرف 20 سینٹ پر ہوتی ہے جو اس کے 2020 کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے بعد کے نصف سے بھی کم ہے۔

یوکرین

مورگن اسٹینلے اور آمونڈی جیسے بڑے سرمایہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ روس کے حملے کے نتیجے میں یوکرین کو تقریباً یقینی طور پر 20 ارب ڈالر کے قرض کی ری اسٹرکچرنگ کرنی پڑے گی۔

تیونس

ارجنٹینا کے بعد تیونس کو سب سے زیادہ دیوالیہ پن کے خطرے کا سامنا ہے، تیونس سب سے زیادہ آئی ایم ایف کے پاس جانے والے افریقی ممالک میں شامل ہے، تیونس کو 10 فیصد کے قریب بھاری بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔

گھانا

گھانا کے قرض اور جی ڈی پی کا تناسب تقریباً 85 فیصد تک بڑھ گیا ہے اور اس کی کرنسی ‘سیڈائی’ رواں سال اپنی قدر کا تقریباً ایک چوتھائی کھو چکی ہے اور یہ پہلے ہی قرض کے سود کی ادائیگیوں پر ٹیکس محصولات کا نصف سے زیادہ خرچ کر رہا تھا جبکہ ملک میں مہنگائی کی شرح بھی 30 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مصر

مصر کے قرض اور جی ڈی پی کا تناسب 95 فیصد کے قریب ہے اور اس نے رواں سال بین الاقوامی نقد رقم کا سب سے بڑا اخراج دیکھا ہے، جو کہ جے پی مورگن کے مطابق تقریبا 11 ارب ڈالر ہے۔

بیلاروس

روس یوکرین تنازع میں روس کے ساتھ کھڑے ہونے پر بیلاروس کو بھی مغربی ممالک کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے، جس کے باعث بیلاروس کے بھی دیوالیہ ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے