Ticker

8/recent/ticker-posts

روس نے بھارت سے تیل کی ادائیگیاں درہم میں مانگ لیں

 

روس نے بھارت سے تیل کی ادائیگیاں اماراتی درہم میں مانگ لیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے بھارت کو فراہم کردہ تیل کی ادائیگیاں ڈالرز کی بجائے متحدہ عرب امارات کے درہم میں کرنے کو کہا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کچھ بھارتی صارفین سے تیل کی برآمدات کے لیے متحدہ عرب امارات کے درہم میں ادائیگی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اس حوالے سے کچھ ذرائع نے خبررساں ادارے کو بتایا ہے جب کہ ایک دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ ماسکو خود کو مغربی پابندیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے امریکی ڈالر سے دور ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک رسید سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریفائنری کو تیل کی فراہمی کا بل ڈالر میں شمار کیا گیا جبکہ ادائیگی درہم میں کرنے کو کہا گیا۔

روسی تیل کی بڑی کمپنیاں روزنیفٹ ایورسٹ انرجی اور کورل انرجی سمیت تجارتی فرموں کے ذریعے خام تیل بھارت کو فراہم کیا جارہا ہے جو اب چین کے بعد اس کا دوسرا سب سے بڑا تیل خریدار ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے