کراچی: سعودی عرب سے واپس آنے والے حاجیوں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزارت صحت نے بعد از حج آپریشن کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا، حج کر کے واپس پاکستان آنے والے حاجیوں کے ایئر پورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گا۔
وزارت صحت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پرائیویٹ ایئر لائنز کے ذریعے آنے والے حاجیوں کے اعداد و شمار بھی طلب کر لیے ہیں۔
وزارت حج کے ڈائریکٹر نے ڈی جی سی اے اے کو تفصیلات کے لیے مراسلہ جاری کر دیا، ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے لیے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر سی اے اے اور اے ایس ایف اہل کاروں کی تعیناتی کی بھی ہدایت کر دی گئی۔
یہ فیصلہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
0 تبصرے