Ticker

8/recent/ticker-posts

پاکستان کا شہید برہان وانی کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش

 

اسلام آباد : پاکستان نے شہید برہان وانی کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا عالمی برادری کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازع کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے برہان مظفر وانی کی چھٹی برسی پر اپنے بیان میں کہا گہ حکومت اور عوام برہان وانی کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں.

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت پرزوردیتاہےکہ کشمیریوں کومسلسل نشانہ بنانے سے بازرہے اور عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے.

دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازع کےمنصفانہ حل کیلئےکردار اداکرے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے برہان وانی کے یوم شہادت پر کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی کشمیریوں کی جراتمندانہ مزاحمت کااستعارہ وعلامت بن چکاہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ نوجوان برہان کو قابض بھارتی فوج نے بندوق تھمانے پر مجبور کیا، برہان وانی قرآن پڑھانے والی ماں کے لخت جگر اور ایک استاد کے فرزند تھے، انھوں نے بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف بے مثال جدوجہد کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی عظیم قربانی سے حریت کشمیر کا ایک نیا باب لکھاہے، کشمیری بھارت کے قبضےکیخلاف7دہائیوں سےسینہ سپرہیں۔

انھوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کشمیرعوام کی خواہشات کےمطابق تنازعہ کشمیرحل کرائے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں کی جدوجہدکی حمایت کرتا رہے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے