Ticker

8/recent/ticker-posts

سام سنگ نے نئے فلپ فون کا پوسٹر اور تاریخ اجرا کا اعلان کردیا

 


Now Reading:

سام سنگ نے نئے فلپ فون کا پوسٹر اور تاریخ اجرا کا اعلان کردیا

اگرچہ سام سنگ نے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن ٹیکنالوجی کی دنیا سے اندر کی خبر لانے والے ایک ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ سام سنگ گیلکسی زیڈ فلِپ فور کا پوسٹر یا تصویر منظرِ عام پر آگئی ہے جبکہ توقع ہے کہ یہ فون اگست کی پہلی تاریخ یا پھر اسی ماہ کے پہلے ہفتے منظرِ عام پر آسکے گا۔

ایون بلیس نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ فولڈایبل فون یعنی گیلکسی زیڈ فولڈ اور فلپ سیریز کے نئے ڈیوائس 10 اگست تک لانچ ہوں گے۔ اس ضمن میں انہوں نے ایک ٹیزرپوسٹر شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دھندلے سے عکس میں سام سنگ لکھا ہے اور دس اگست 2022 کی تاریخ لکھی ہے۔

اس سے ایون کا گمان ہے کہ فولڈایبل فون زیادہ سے زیادہ اگلے ماہ کی 10 تاریخ تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ تاہم اس پر ایون کی پوسٹ پر بعض افراد نے کہا ہے کہ فولڈ ہونے والے زیڈ فلپ فون کو بہت دھندلا کیا گیا ہے جس سے بات واضح نہیں ہورہی۔ تاہم ایون اپنی بات پر قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ نیا فولڈ ہونے والا فون اگست کے پہلے ہفتے یا زیادہ سے زیادہ دس اگست تک پیش ہوجائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے