Ticker

8/recent/ticker-posts

آئیپوکرا: مس کرنے سے صحت بتانے والی ڈیوائس

 


Now Reading:

آئیپوکرا: مس کرنے سے صحت بتانے والی ڈیوائس

جدید ٹیکنالوجی کی بدولت صحت کا احوال بتانے والے نت نئے آلات ایجاد ہورہے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ان میں تازہ اضافہ آئپیوکرا نامی ڈیوائس ہے جو آپ کی جیب میں سما سکتی ہے۔ اسے چھوئیں تو یہ آپ کی صحت کا احوال بتاتی ہے۔

مصنوعی ذہانت، اسمارٹ فون ایپ اور ایک چوکور آلے پر یہ پورا نظام مشتمل ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسے صحت و تندرستی کے ان عالمی معیارات پر بنایا گیا ہے جو عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے وضع کئے ہیں۔ جیسے ہی آپ اس پر انگلی رکھتے ہیں آئپوکرا پانچ جسمانی علامات اور بایو سگنیچر کو نوٹ کرتا ہے۔

یہ ڈیٹا ایک میڈیکل سرٹیفائیڈ سافٹ ویئر تک جاتا ہے جہاں پہلے ہی ہزاروں لاکھوں افراد کا ڈیٹا موجود ہے جو اسے دیکھ کر بتاتا ہے کہ آپ کو کن جسمانی کیفیات کا سامنا ہے۔

بس جیسے ہی آپ آئیپوکرا پر انگلی رکھتے ہیں یہ دل کی دھڑکن، سانس کی رفتار، خون میں آکسیجن کی مقدار، بلڈ پریشر، اوردرجہ حرارت بتاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے ان پانچ جسمانی علامات اور جلد کی رنگت کو صحت کی بنیادی علامات قرار دیا ہے۔ دوسری اہم بعد یہ ہے کہ مٹھی میں سماجانےوالا آلہ صرف ڈیڑھ منٹ یا 90 سیکنڈ میں آپ کی تمام معلومات ظاہر کرتا ہے اور کسی ایمرجنسی کی صورتحال سے بھی خبردار کرتا ہے۔

یہاں تک کہ کیموتھراپی کے اثرات اور دیگر کیفیات کو بھی اس آلے سے نوٹ کیا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام علامات کو عالمی اور یورپی معیارات کے تحت نوٹ کرتا ہے لیکن اس میں طاقتور مصنوعی ذہانت یا اے آئی کا کردار اہم ہے جو کسی بھی جسمانی گڑ بڑ کو فوری طور ظاہر کرتی ہے۔

خیال ہے کہ بالخصوص بلڈ پریشر، دھڑکن اور خون میں آکسیجن کی مقدار سے یہ آلہ سالانہ 50 لاکھ جانوں کو بچاسکتا ہے۔

اس کی تعارفی قیمت 300 یورو رکھی گئی ہے تاہم اس کا پہلا نمونہ بن چکا ہے اور کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر اس کی تشہیر جاری ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے