Now Reading:
چین نے سیارہ زہرہ کے لیے خلائی مشن کا عندیہ دیدیا
خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت نظامِ شمسی کی تسخیر میں چین بڑی تیزی سے اپنے منصوبوں کو وسعت دے رہا ہے۔ اس ضمن میں نظامِ شمسی کے بہت گرم اور قدرے اجنبی سیارے زیرہ (وینس) کی تسخیر کے لیے ایک خلائی مشن کا اعلان کیا ہے۔
اس مںصوبے کو وائس کا نام دیا گیا ہے جو ’وینس وولکینو امیجنگ اور کلائمٹ ایکسپلورر‘ کا مخفف ہے۔ لیکن ابھی شاید اس کی ابتدا ہی ہے کیونکہ 2026 میں اسے زمین سے روانہ کیا جائے گا جو 2027 تک نظامِ شمسی کے قریب ترین سیارے تک پہنچے گا جہاں تیزابی بارش عام ہے اور گرمی ناقابلِ بیان ہے۔
اسی بنا پر سیارہ زہرہ کو نظامِ شمسی کا جہنم بھی کہا جاتا ہے۔ اسی کیفیات کی بنا پر عالمی اداروں نے اس سیارے پر کوئی توجہ نہیں دی لیکن چین نے اس کی تسخیر پر کمر کس لی ہے اور اب ایک جدید ترین خلائی جہاز وینس یاترا پر روانہ ہوگا۔
منصوبے کے تحت یہ 350 کلومیٹر کی بلندی پر رہتے ہوئے اس کے قطبین کے گرد طواف کرے گا اور جہاں تک ممکن ہوا وہاں کے موسم، فضا اور دیگر کیفیات سے اہلیانِ زمین کو آگاہ کرے گا۔ شاید اس سے کم فاصلہ اسے نقصان پہنچائے ، یہی وجہ ہے کہ چینی ماہرین نے اسے اتنے فاصلے پر زیرگردش رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
سیارہ زہرہ پر گرم گیسوں کے دبیز بادل ہیں جو ابھی تک ٹھیک طرح سے مطالعے سے نہیں گزرے۔ دوسرا اہم خیال یہ ہے کہ اس تمام خوفناک کیفیات کے باوجود زہرہ پر حیات کی سادہ ترین قسم موجود ہوسکتی ہے اور یہ بھی وائس منصوبے کے اہم امور میں شامل ہے۔
اس میں سنتھے ٹک اپرچر ریڈار زہرہ کے فرشی خدوخال نوٹ کرے گا۔ واضح رہے کہ چین نے 13 بین النظام ِ شمسی مشن کا منصوبہ بنایا ہے جن میں سے وائس بھی شامل ہے۔
0 تبصرے