Ticker

8/recent/ticker-posts

لاہور میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

 


صوبائی دارالحکومت لاہور میں سات گھنٹے کی موسلادھار بارش نے انتظامیہ کے پول کھول دئیے، پورا شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور مختلف علاقوں میں سات گھنٹے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوچکا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 185 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،مغل پورہ میں149،چوک ناخدا148،لکشمی چوک پر128،ایئرپورٹ 160 ،اپر مال،جوہرٹاؤن،گلشن راوی میں105ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں فیروزپورروڈ، تاج پورہ، مغل پورہ، گلبرگ،جوہرٹاؤن دیگرعلاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، شدید بارشوں کے باعث گلیاں تالاب بن گئیں، کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، بادل برستے ہی متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شہر کے کم وبیش تمام انڈرپاسز مکمل طور پر پانی سے بھر چکے ہیں۔

ادھر لاہورکے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش کے باعث پیدا شدہ صورت حال پر سی ٹی او لاہور منتظرمہدی نے تمام سرکل افسران کو دوروں کی ہدایت کردی ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ایڈمن آفیسرز،سیکٹرزانچارجز،ایڈیشنل سیکٹرز انچارجز بھی شاہراہوں پرموجودرہیں،وارڈنز بارش کےدوران بھی ٹریفک کی روانی کویقینی بنائےہوئےہیں، نشیبی شاہراہوں پربارش کے پانی کی وجہ ٹریفک سست رفتارمیں رواں دواں ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے