Ticker

8/recent/ticker-posts

رات کے وقت دن نکلنے پر لوگ حیرت زدہ، ویڈیو وائرل

 

ساؤتھ امریکن ملک چلی میں رات کے وقت دن نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں رات کے وقت دن کا سماں ہوگیا اور ایک عجیب روشنی آسمان پر نمودار ہوگئی۔

سات جولائی کو سینٹیاگو میں مختلف مقامات سے الکا کا مشاہدہ کیا گیا جس سے کیمروں کو اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کا موقع ملا۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ الکا اینڈیس کے علاقے میں غائب ہونے سے پہلے کئی حصوں میں بکھر گیا۔ برازیل کے میڈیا آؤٹ لیٹ ٹی این ایچ ون دیکھا گیا۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر کے باسیوں نے فضا سے الکا کی آواز کو اس طرح سنا جیسے یہ گرج چمک کے ساتھ پھٹ رہا ہو اور اسے ٹی ون ٹو اعشاریہ سی ایل کا نام کہا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے