پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ میں حالیہ بارشوں کے دوران حادثات میں اموات کی تفصیل جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کی رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات و واقعات میں 29 شہری جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں سے 14 افراد کا تعلق کراچی سے تھا جن میں 6 کا تعلق ضلع شرقی اور 4 کا کورنگی سے تھا جب کہ ضلع جنوبی ، وسطی ، غربی اور ملیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ٹھٹھہ میں 9 اور خیرپور میں 2 اموات رپورٹ ہوئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 7بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11 افراد بارشوں کے دوران زخمی ہوئے۔ یہ اموات 20 جون سے 10 جولائی تک کی ہیں۔
0 تبصرے