Now Reading:
یوٹیوب نے آئی فون صارفین کے لیے بہترین فیچر پیش کردیا
ویڈیواسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنے استعمال کنندگان کے لیے ایک دلچسپ فیچرپیش کردیا ہے۔ جس کے لیے یوٹیوب صارفین بڑی شدت سے منتظرتھے۔
ویڈیواسٹریمنگ ویب سائٹ پراس فیچرکو شامل کیے جائے کی افواہیں کافی عرصے سے چل رہی تھی۔
اس نئے فیچرکی بدولت آئی او ایس استعمال کرنے والی ڈیوائس میں ویڈیوزپکچران پکچرموڈ پرچل سکے گی۔ اورایپل کی مصنوعات آئی پیڈ، آئی فون اورمیک استعمال کرنے والے صارفین دیگرامورسرانجام دینے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پراپنی پسندیدہ ویڈیوسے بھی محظوظ ہو سکیں گے۔
یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کافی عرصے سے اپنے استعمال کنندگان کو یہ سہولت فراہم کر رہا ہے، یوٹیوب سے قبل متعدد بڑی ویڈیو اسٹریمنگ کی خدمات فراہم کرنے والی ایپلی کیشنزاپنے پلیٹ فارمزپراس فیچرکوشامل کر چکی ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے ایپل آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین اب تک اس سہولت سے محروم تھے۔ تاہم، ایسے صارفین جو اب تک آئی او ایس 15 سے نیچے کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں وہ فی الحال اس فیچرسے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔
کیوں کہ الفا بیٹ کی ویڈیو اسٹریمنگ ایب نے یہ فچر آئی او ایس 15 کے اپ ڈیٹڈ ورژن استعمال کرنے والے استعمال کنندگان کے لیے ہی جاری کیا ہے۔
اس بابت یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ اس فیچرکودیرسے متعارف کرایا گیا ہے اورہم اس فیچرکے آزمائشی مرحلے میں ساتھ دینے والے افراد کے بھی شکر گزارہیں جن کی بدولت اس اہم کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔
امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طورپراس فیچرکو صرف امریکا میں رہنے والے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ امریکی صارفین بنا موسیقی کے ساتھ دیے گئے مواد کو دیکھنے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
جب کہ امریکا کہ علاوہ اس فیچر کو صرف یوٹیوب کی پریمیئم سبسکرپشن کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
0 تبصرے