Ticker

8/recent/ticker-posts

منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی؛ نیدر لینڈ میں بائنینس پر جرمانہ

 


Now Reading:

منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی؛ نیدر لینڈ میں بائنینس پر جرمانہ
منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی؛ نیدر لینڈ میں بائنینس پر جرمانہ

دنیا کے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج میں سے ایک بائنینس پر منی لاندڑنگ قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بائنینس پر 3اعشاریہ 3 ملین یورو کا جرمانہ نیدر لینڈ کے مرکزی بینک ( ڈی این بی)  کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔

 ڈچ سینٹرل بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کرپٹو ایکسچینج کو گزشتہ سال اگست میں نیدر لینڈ میں رجسٹرڈ ہوئےبنا خدمات فراہم کرنے پر وارننگ جاری کی گئی تھی۔ اوراسی کے تناظر میں رواں سال اپریل میں بائنینس پر جرمانہ لگایا گیا۔

 ڈچ سینٹرل کا اس بابت کہنا ہے کہ بائننس نے ڈچ منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ ایسی کمپنیوں سے مسابقت کا فائدہ اٹھایا جنہوں نے مرکزی بینک سے رجسٹریشن کروالی تھی۔

دوسری جانب بائنینس کے ترجمان نے بہ ذریعہ ای میل رد عمل دیتے ہوئے کا کہ ’ اس جرمانے نے ہمارے ڈچ نیشنل بینک کے ساتھ جاری شراکت پر سوالیہ نشان پیدا کردیا ہے۔‘

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے مقامی طور پر بائنینس نیدر لینڈ بی وی کے نام سے ایک کمپنی قایم کردی تھی۔ جس کی بدولت ہم نیڈرلینڈ میں زیادہ بہتر طریقے اپنے آپریٹنگ ماڈیول کی پیروی جاری رکھ سکتے ہیں۔

جب کہ ہم یورپی ممالک بشمول، فرانس، اٹلی اور اسپین میں ریگولیٹری منظوری حاصل کرچکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے ابھی تک بائنینس کی رجسٹریشن کی منظوری نہیں دی ہے لیکن جرمانے کی رقم میں 5 فیصد کی کمی کردی ہے، کیوں کہ کمپنی نے اس پورے طریقہ کار کے دوران اپنے کاموں کو شفاف طریقے سے سر انجام دیا ہے۔

نیدر لینڈ چیمبر آف کامرس میں درج معلومات بائنینس نیدر لینڈ بی وی کا قیام اکتوبر 2021 میں لایا گیا تھا اور یہ 24 دسمبر 2021 سے بائنینس آئرلینڈ کی زیر ملکیت ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں کینیڈا کے صوبے اونٹاریومیں دنیا کے بڑے کرپٹو ایکسچینج میں سے ایک بائنینس کے استعمال پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق بائنینس نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہریوں تک بائنینس کی رسائی روک دی گئی ہے۔

یہ پابندی اونٹاریو سیکیوریٹیز کمیشن ( او ایس سی ) کی ہدایت کی روشنی میں بائنینس کے نئے اکاؤنٹس کھولنے پرعائد کی گئی ہے۔

کینیڈین ریگو لیٹرز کے مطابق بائنینس اوراوایس سی کے درمیان تنازع کی شروعات گزشتہ سال جون میں اس وقت ہوئی ، جب ایکسچینج نے سیکیوریٹر قوانین پرعمل درآمد میں مبینہ طورپرناکامی کے بعد کرپٹوایکسچینجز کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کے خلاف اونٹاریو چھوڑنے کا اعلان کیا۔

تاہم دسمبرمیں بائنینس نے اپنے سرمایہ کاروں کو آگاہ کردیا تھا کہ وہ رجسٹریشن کیے بنا اونٹاریو میں اپنے آپریشن کو جاری رکھے گا۔

بائنینس نے دیگرشقوں کی بھی خلاف ورزی کی جن میں اونٹاریو کے پہلے سے موجود اکاؤنٹس کو ہولڈ کرنے جیسے اقدامات بھی ہیں، اس بارے میں بائنینس کا کہنا تھا کہ یہ قدم سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اٹھا یا گیا تھا ۔

کرپٹو ایکچینج نے اونٹاریو کے کچھ استعمال کنندگان کونقصان کی ادائیگی اورفیس معاف کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ وہ معاہدے کی تکمیل کے معاملات دیکھنے کےلیے ایک خود مختار تیسرے فریق کو بھی بھرتی کرے گی۔

تاہم آج اونٹاریوسیکیوریٹیز کمیشن صوبے بھرمیں بائنینس کے پلیٹ فارم کو بند کردیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے