Ticker

8/recent/ticker-posts

ویڈیو گیم ’گھوسٹ آف توشیما‘ کی دو سال میں 1 کروڑ کاپیاں فروخت

 


Now Reading:

ویڈیو گیم ’گھوسٹ آف توشیما‘ کی دو سال میں 1 کروڑ کاپیاں فروخت
ویڈیو گیم ’گھوسٹ آف توشیما‘ کی دو سال میں 1 کروڑ کاپیاں فروخت

ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ویڈیو گیم ’ گھوسٹ آف توشیما‘ نے اپنی ریلیز کے بعد ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

سکر پنچ پروڈکشنز کی جانب سے ڈیولپ کیے گئے اس ایکشن ایڈوینچر گیم کو جولائی 2020 میں گیمنگ کنسول پی ایس 4 اور پی ایس 5 کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے اس گیم کے دوسری سالگرہ کے موقع پر کچھ دلچسپ اعداد و شمار ٹوئٹ کیے گئے ہیں۔

ان اعداد و شمار سے اس گیم کی مقبولیت کا اندازہ لگانا کچھ مشکل نہیں، کیوں کہ ’گھوسٹ آف توشیما‘ کی لانچنگ کے بعد سے سونی کارپوریشن کے پلے اسٹیشن 4 اور 5 کے لیے 97 لاکھ 30 ہزار کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

رواں سال جنوری میں شایع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق توشیما کی 80 لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اس گیم کے کھلاڑیوں نے اوپن ورلڈ میپ کے ذریعے پالتو کے طور پر 75 اعشاریہ 18 ملین لومڑیاں جمع کر رکھی ہے جب کہ تقریبا 78 ملین تصاویر بھی لی جاچکی ہیں۔

اس کھیل کا ایک دلچسپ ریکارڈ یہ بھی ہے کہ گیم میں کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی گھڑ سواری کا مجموعی وقت 6 ہزار 437 سال کا بنتا ہے۔

گھوسٹ آف توشیما کے ڈیولپرز کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں میں 998 اعشاریہ 5 ملین ڈیڈلاک ہوئے اور ماہر تلواربازوں اور جنگوں میں 540 اعشاریہ 9 ملین دوبدو لڑائیاں کیں۔

واضح رہے کہ سونی کی جنب سے ہر ماہ اپنے گیمنگ کنسول صارفین کے لیے مفت گیمز ڈاؤن لوڈز کرنے اور رعایت دی جاتی ہے اور کچھ عرصےقبل ہی سونی نے اپنے ’ مقبول ترین ویڈیو گیم ’ گھوسٹ آف توشیما ‘ پر 25 فیصد تک کی رعایت دی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے