Now Reading:
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ گرفتار
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گزشتہ رات گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گلبرگ میں ہوٹل سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیا۔
گرفتاری کے بعد حلیم عادل شیخ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ممکنہ طور پر آج انہیں ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ گرفتاری کا عمل نہیں بلکہ اغواء ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک میں کوئی قانون باقی رہا ہی نہیں ہے۔
0 تبصرے