Ticker

8/recent/ticker-posts

ہنزہ کے کوہ پیما عمران شمشالی جاں بحق، محمد شریف سمیت کئی کوہ پیما لا پتا

 


ہنزہ: کوہ پیما عمران شمشالی پہاڑ سر کرتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، جب کہ گزشتہ روز سے محمد شریف سمیت کئی کوہ پیما لا پتا ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ کے کوہ پیما عمران شمشالی گشہ بروم پر مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہو گئے، جب کہ سدپارہ کے محمد شریف جو براڈ پیک کی مہم جوئی پر تھے، ایک روز سے لا پتا ہیں۔

مشہور کوہ پیما شہروز کاشف اور کوہ پیما فضل علی نانگا پربت پر 7300 میٹر کی بلندی پر برفانی طوفان کی وجہ سے پھنس گئے ہیں، شہروز کے والد نے آرمی چیف سے فوری ریسکیو آپریشن کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ روز شہروز کاشف نے نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا، تاہم واپسی پر وہ برفانی طوفان میں پھنس گئے، والد نے بتایا کہ بیٹے سے ٹریکر کے ذریعے 7350 فٹ کی بلندی تک رابطہ تھا، اس کے بعد شہروز اور ان کے ساتھی کوہ پیما سے کوئی رابطہ نہیں رہا۔

کوہ پیما شہروز کاشف لاپتا ہوگئے

شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے آرمی چیف سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک میرے بیٹے کی تلاش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے، سب ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہمیں نیپال سے بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ آپریشن کا حصہ بنیں گے، کچھ عرصہ قبل کنچنگا کے مقام سے شہروز نے چوٹی سر کر کے آرمی چیف کے نام کی تھی، کیا یہی اس کا صلہ ہے، میرے بیٹے کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے