Ticker

8/recent/ticker-posts

کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس نے اٹلی میں قانونی جنگ جیت لی

 


Now Reading:

کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس نے اٹلی میں قانونی جنگ جیت لی
کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس نے اٹلی میں قانونی جنگ جیت لی

امریکا کے سب سے بڑے اور پرانے کرپٹو کرنسی ایکسچینج کوائن بیس نے اٹلی میں قانونی جنگ جیت لی ہے۔

کوائن بیس نے اپنے آفیشل بلاگ میں کہا ہے کہ ہم نے اٹلی میں صارفین کو خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے اطالوی قانون سازوں کی منظوری حاصل کرلی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں اٹلی کے Organismo Agenti e Mediatori ( او اے ایم) کو درکارتمام کارروائی مکمل کردی ہے۔ یہ ادارہ اٹلی میں مالیاتی ایجنٹس اورکریڈٹ بروکرزپرانسداد منی لانڈرنگ کے کنٹرول کی دیکھ بھال کرتا ہے۔

دنیا بھرمیں کرپٹوکرنسی کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے کوششیں جاری ہے، ڈیجیٹل کرنسی میں صارفین کے تحفظ، مالیاتی استحکام اورڈیجیٹل کوائنزکے غیر قانونی استعمال کو روکنا ریگولیٹرز کی اولین ترجیح ہے۔

رواں ماہ کرپٹوکمپنیوں نے یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے نئے معاہدوں پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت صارف کے تحفظ کوترجیح دیتے ہوئے ڈیجیٹل ٹوکنزکی خرید و فروخت کے لیے انہیں لائنسنس لینا پڑے گا۔

اواے ایم کا کہنا ہے کہ کرپٹوکمپنیوں کی جانب سے فراہم کیے جانے والے اپنے کلائنٹس اورآپریشنزڈیٹا کو اینٹی مافیا اور انسداد دہشت گردی کے افسران کو دے سکتے ہیں۔

کوائن بیس کے نائب صدربرائے انٹرنیشنل اوربزنس ڈیولپمنٹ نینا موروگیسن کا بلاگ میں کہنا ہے کہ’ ہم پورے یورپ میں خود کومظبوط کرنا چاہتے ہیں، ہمارا مقصد ریٹیل، انسٹی ٹیوشنل اورایکو سسٹم مصنوعات میں کوائن بیس سوٹ کے ساتھ اپنے صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے