Ticker

8/recent/ticker-posts

دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنےکی درخواست پرسپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

دعا زہرا کیس

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنےکی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 

جسٹس سجاد علی شاہ نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر گذشتہ روز کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے رپورٹ کو چیلنج کرے۔

عدالتی تحریری فیصلے کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کی آبزرویشن روکاوٹ نہیں ہوگی۔ ہماری نظر میں درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ کو چیلنج کرے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے تحریری فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ مہدی علی کاظمی کے وکیل نے کہا کہ اگر ہمیں میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنی اجازت دی جائے تو وہ درخواست واپس لے لیں گے۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے