Ticker

8/recent/ticker-posts

چاند کی 5 سیاروں کے ساتھ صدیوں بعد خوبصورت پریڈ

چاند کی 5 سیاروں کے ساتھ صدیوں بعد خوبصورت پریڈ

قدرت کا حیرت انگیزنظارہ؛ آج چاند 5 سیاروں کے ساتھ ایک قطارمیں دکھائی دے گا۔

اگرآپ فلکیات میں دلچسپی رکھتے ہیں توپھراس ہفتے آسمان پرایک خوبصورت نظارہ آپ کا منتظرہوگا، جوکہ صدیوں بعد ہی دکھائی دیتا ہے۔

خلائی جریدے اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق چاند ستاروں اورخلا کی وسعتوں میں کھوج لگانے کے خواہنش مندوں کے لیے آج سے زمین کا چاند نظام سمشی کے دیگر5 ستاروں کے ساتھ ایک ترتیب تشکیل دے رہا ہے۔ جواہل زمین کے لیے صدیوں بعد ایک دل نشین ومحسورکن منظرپیش کرے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ نظارہ اس سے قبل 158 سال قبل دکھائی دیا تھا۔ چاند کی اس ترتیب میں 5 سیارے عطارد، زہرہ ، مریخ، مشتری اورزحل ایک قطارمیں اجائیں گے اوریہ ترتیب اگلے دودن یعنی 25 جون تک برقرار رہے گی۔

سورج کے ساتھ قربت کوبرقراررکھنے کے لیے یہ پانچوں ستارے ایک دل نشین پریڈ تشکیل دیں گے جو دیکھنے والوں کو حیرت سے گنگ کردینے کے لیے کافی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے