Now Reading:
گوگل نے سی پلس پلس لینگویج کے متبادل کاربن لینگویج پیش کر دی

اس کمپیوٹر پروگرام لینگویج کا نام کاربن رکھا ہے. جی ہاں مشہورسرانجن اور انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی گوگل نے ایک نئی لینگویج کا اعلان کیا ہے جو کہ سی پلس پلس جیسی مشہور پروگرامنگ لینگویج کا بہترین متبادل ثابت ہوگی اور جسے کاربن کانام دیا گیا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اس لینگویج پر ایک عرصے سے کام کر رہے تھے، انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ جب مختلف قسم کے پروگرامرز کے سامنے اس لینگویج کو پیش کیا گیا تو لوگوں نے اسے بہت سراہا۔
واضح رہے کہ گوگل نے اس سے پہلے بھی بہت سی بہترین کپمیوٹرپروگرامنگ لینگویج وضع کی ہے ان میں سے ایک گو لینگ ہے جس کا چھوٹا سا نام گو ہے۔ گو سرور اور ڈسٹیبیوٹڈ سسٹم کی بہتری کے لئے بنائی گئی تھی اور عوام کی جانب سے اس کو پزیرائی حاصل ہوئی تھی اس کے علاوہ گوگل نے ایک اور لیگویج ڈارٹ پروگرامنگ بھی بنائی تھی اور یہ جاوا اسکرپٹ کا متبادل تو ثابت ہوئی تھی لیکن بہت زیادہ مشہور نہیں ہوسکی۔
اب ٹورنٹو میں ہونے والے سی پی پی نارتھ کنوینشن کے اندر کچھ ماہر سلائڈز کے اندر کاربن لینگویج کی بہت ہی کم تفصیلات فراہم کی ہیں اور کہا ہے کہ یہ مشہور زمانہ سی شارپ اور سی پلس پلس لینگویج کا بہت ہی آسان متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے اینڈرائیڈ فون ڈویلپرنے بنایا ہے اور اس کو ابجیکٹیوسی لینگویج کا فوری طورپر بہترین متبادل بھی قراردیا جارہا ہے۔
اس سے قبل یاد رہے کہ مائیکروسافٹ نے بھی ایک لینگویج بنائی تھی جس کانام ٹائم اسکرپٹ تھا اور وہ بھی جاوا سکرپٹ کو بہتر کرنے کے لئے پیش کی گئی تھی لیکن ہم واپس آتے ہیں کاربن لینگویج کے اوپر تو وہ ایک بہتر لینگویج ثابت ہوسکتی ہے جسے بائی ڈائیریکشنل بھی کہا گیا ہے۔
ماہرین نے کا یہ کہنا ہے کہ کاربن لینگویج سے سافٹ ویئر کی صلاحیت بہترہوگی اور اہم ترین بات یہ ہے کہ کاربن لینگویج سی پلس پلس کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سی پلس پلس لینگویج لکھنے والے پروگرامر کاربن کو بہت آسانی سے ایک متبادل لینگویج کو طور پر اختیار کر سکتے ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ اس لینگویج کو استعمال کرنے والوں کو بہت ہی کم کوڈنگ سیکھنے کی ضرورت ہیش آئی گی کیونکہ اس کا کوڈ بیس بہت وسیع ہے اور لگتا ہے کہ بہت جلد کاربن کا کوڈ بیس یعنی اس کا لکھنے اور پروگرامنگ کا جو اثاثہ ہے وہ سی پلس پلس اور سی شارپ کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔
اس کی دوسری خصوصیات کے اندر یہ بھی کہا گہا ہے کہ اس کی گرامر بہت سادہ اور اس کے پیرامیٹر بھی بہت آسان ہیں یہی وجہ ہے کہ اسے ایکزیکیوٹ کرنا نہایت آسان ہے۔ ان ہی خوبیوں کی بدولت کاربن کو گوگل کا ایک بہت ہی کامیاب پروجیکٹ اور پکیٹ فارم کے طور پردیکھا جارہا ہے۔ ۔
0 تبصرے