
یوٹیوب نے ای کامرس سے جڑنے کی سب سے سنجیدہ کوشش کرتے ہوئے کئ ٹول اور سہولیات کا اعلان کیا ہے۔ ایک جانب تو اس نے شاپیفائی سے وابستہ ہونے کا اعلان کیا ہے تو دوسری جانب ای کامرس کی مزید سہولیات بھی فراہم کی ہیں۔
اس کی بدولت شاپیفائی پر کاروبار کرنے والے اپنے یوٹیوب چینل پر اشیا کو براہِ راست منسلک کرسکیں گے اور وہاں سے خریداری ممکن ہوسکے گی۔ اس کے تحت شیپفائی پر موجود اپنی مجازی دوکان پرآپ یوٹیوب چینل کا لنک رکھ سکتےہیں اور یوٹیوب ویڈیو پر شاپیفائی کا لنک جوڑ سکتے ہیں۔ اس طرح دوطرفہ تعلق سے آپ اپنی خریدوفروخت کو شروع کرسکتے ہیں۔
یوٹیوب کے مطابق حقیقی وقت میں شاپیفائی ویب سائٹ پرآپ کی مصنوعات سے یوٹیوب چینل جڑ جائے گا اور یوں خریدار کو معلوم ہوگا کہ کونسی پراڈکٹ کتنی تعداد میں موجود ہے۔ اس طرح ایک دو نہیں بلکہ تین طرح سے دونوں ویب سائٹ یا ایپ کو باہم منسلک کیا جاسکتا ہے۔
اول یہ کام لائیو اسٹریم میں اشیا کو فروخت کیا جاسکتا ہے، دوم ویڈیوز میں رکھ کر لنک کی بدولت عوام اسےخرید سکتے ہیں اور سوم یوٹیوب چینل پر اسٹور ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا جسے دباتے ہیں آرڈر کا آپشن کھل جائے گا۔
تاہم یہ ضروری ہے کہ شاپیفائی چینل کو یوٹیوب سےجوڑے کے لیے ایک ہزار سبسکرائبر درکار ہوں گے۔
0 تبصرے