Ticker

8/recent/ticker-posts

دماغ گھما دینے والی ویڈیو جس کے بعد آپ کو دیواریں گرتی ہوئی محسوس ہوں گی

 

انٹرنیٹ پر اکثر دماغ کو گھما دینے والی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، آج آپ کو ایسی ہی ایک ویڈیو دکھائی جارہی ہے۔

یوٹیوب پر اپ لوڈ کی جانے والی یہ ویڈیو بے حد وائرل ہورہی ہے اور لوگوں نے اسے دماغ گھما دینے والی ویڈیو قرار دیا ہے۔

ویڈیو میں سیاہ و سفید پٹیوں پر مشتمل ایک پیٹرن بنا ہوا ہے، آپ نے اس تصویر کے مرکز میں دیکھتے رہنا ہے۔

15 سے 18 سیکنڈز اسے دیکھتے رہنے کے بعد آپ اسکرین سے نظر اٹھا کر اپنے ارد گرد دیکھیں گے تو آپ کو وہ کمرا، جہاں آپ بیٹھے ہوئے ہیں سکڑتا ہوا اور اپنے اوپر گرتا ہوا محسوس ہوگا۔

لوگوں نے اس بصری دھوکے کو نہایت پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ اسے دیکھنے کے بعد چند لمحوں تک وہ کچھ بھی کرنے سے قاصر ہوگئے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے