کاربن ڈائی آکسائیڈ فیسیلیٹی میں موجود میتھین گیس سے چلنے والے پاور پلانٹ کی چمنیوں سے کشید کیا جائے گی اور صاف کرنے سے قبل اس کو ٹھنڈا اور مائع شکل میں ڈھالا جائے گا۔ اس پلانٹ پر دو کروڑ پاؤنڈز کی لاگت آئی ہے جس میں سے 40 لاکھ پاؤنڈز برطانوی حکومت نے دیے۔
کمپنی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سوڈیم بائی کاربونیٹ میں تبدیل کرنے کے لیے جس عمل کا استعمال کرے گی وہ برطانیہ میں پیٹنٹ ہے۔
کمپنی نے اپنے سوڈیم بائی کاربونیٹ کا نام ایکوکارب رکھا ہے اور اس کو دنیا بھر میں 60 سے زائد ممالک میں برآمد کیا جائے گا۔ برآمد کیے جانے والے سوڈیم کاربونیٹ کا زیادہ تر حصہ گردوں کے مرض میں مبتلا لوگوں کے علاج کے لیے کیے جانے والے ڈائلیسز میں استعمال کیا جائے گا۔
دیگر ممکنہ استعمال میں پانی کی صفائی، غذا، جانوروں کی خوراک اور فارماسوٹیکل ادویات کی پی ایچ مساوی کرنا شامل ہوگا۔
0 تبصرے