Now Reading:
پلے اسٹیشن پر مفت گیمز کھیلیں ، مگر کیسے؟
ویڈ یوگیمز کھیلنا بچوں اور بڑوں کا من پسند مشغلہ ہے، اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں اس سے وابستہ صنعتیں ترقی کر رہی ہیں۔
تاہم، ایکس باکس اور پلے اسٹیشن جیسے گیمنگ کنسول پر ویڈیو گیمزکھیلنے کا شوق جیب کے لیے تھوڑا بھاری ہوسکتا ہے، کیوں ان پلیٹ فارمز پرنہ پہی پائریسی چلتی ہے اور نہ ہی مفت میں کچھ ملتا ہے۔
سونی کارپوریشن کے گیمنگ کنسول پلے اسٹیشن کو دنیا بھر میں ویڈیو گیمز کے شائقین میں بہت اہمیت حاصل ہے اور اس پر گیمزکھیلنے ے دلدادہ افراد اس مد میں لاکھوں روپے خرچ کردیتے ہیں۔
لیکن اپنے سسکرائبرز کے لیے پلے اسٹیشن کی خالق کمپنی سونی کارپوریشن ہر ماہ ہی کھلاڑیوں کو کچھ مقبول گیمز تک رسائی کو مفت کردیتی ہے۔
سونی کے آفیشل بلاگ پر شائع ہونے والی پوسٹ کے مطابق پلے اسٹیشن پلس کے سسکرائبرز ان کے مقبول ترین ویڈیوگیمزکو فری میں ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی لائبریری میں شامل کرسکتے ہیں۔ پلے اسٹیشن پلس کے کھلاڑی جولائی میں اس گیمنگ کنسول کے تین شاندار ویڈیو گیمزسے مفت میں لفت اندوز ہوسکتے ہیں۔
سونی کی جانب سے رواں ماہ کے لیے جن گیمزکو مفت میں فراہم کیا جا رہا ہے ان میں کریش بینڈیکوٹ 4: اٹس اباؤٹ ٹائم، دی ڈارک پکچرز اینتھولوجی: مین آف میڈین اور آرکیڈ ایجڈ ڈون شامل ہیں۔
بلاگ کے ان مفت گیمز تک رسائی پلے اسٹیشن پلس، کے تینوں ٹائیرز پی ایس پلس ایسینشل، پی ایس پلس ایکسٹرا اور پی ایس پلس ڈیلکس/ پریمیم کے سسکرائبرز آج سے یکم اگست 2022 تک مذکورہ تینوں گیمز کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
جب کہ پلے اسٹیشن 4 اور 5 کے سسکرائبرز بھی آرکیڈ ایجڈ ڈون اور کریش بینڈیکوٹ 4 کو مفت میں کھیل سکیں گے۔
گزشتہ ماہ سونی نے فیفا 22، ٹرائبس آف مڈ گارڈ اور کرس آف دی ڈیڈ گاڈز جیسے گیمز تک رسائی مفت میں فرہم کی تھی۔
رواں سال اپریل میں سونی کی جانب سے 4 ٹاٹئلز ہڈ: آؤٹ لازاینڈ لیجنڈز، اسپنج بوب اسکوائر، پینٹس: بیٹل فار بکنی باٹم-ری ہائیڈریٹڈ اورسلے دی اسپائرکومفت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پلے اسٹیشن کا گیمز پر بڑی رعایت دینے کا اعلان
ان ٹائٹلزمیں سے ایک گیم پلے اسٹیشن 5 جب کہ پلے اسٹیشن 4 اورپلے اسٹیشن پلس کے صارفین کےلیے یہ تینوں ٹائٹلز مفت میں دست یاب تھے۔
واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ ایکس باکس کی نسبت سونی کارپوریشن اپنے گیمنگ سسکرائبرز کے لیے مفت گیمز کے علاوہ ڈسکاؤنٹ کی پیش کش بھی کرتی رہتی ہے۔
سونی کارپوریشن نے مئی میں اپنے سسکرائبر کے لیے ایک رعایتی پیش کش بھی کی تھی، جن کے مطابق پلے اسٹیشن 5 کے لیے ہاٹ وہیلس انلیشڈ پر50 فیصد، موٹوجی پی 21 پر70 فیصد اوردی سنکن سٹی پر70 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیا گیا تھا۔
پلے اسٹیشن 4 میں ریڈ ڈیڈ ریڈمشن 2 پر60، ہورائزون زیروڈاؤن پر50، گاڈ آف وارپر40، کال آف ڈیوٹی: ماڈرن وارفیئرپر50 اورٹیکین 7 پر85 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا گیا تھا۔
جب کہ پلے اسٹیشن 4 اور 5 دونوں کے لیے کال آف ڈیوٹی: بلیک اوپس کولڈ وارپر50، گھوسٹ آف ٹیشیما پر25، مارویلزاسپائیڈرمین: مائلزموریلزپر33 ، ریزیڈینٹ ایول ولیج پر57، واچ ڈاگس: لیجین پر70 اورریک فیسٹ پر50 فیصد تک کی رعایت دی گئی تھی۔
0 تبصرے