لائیو رپورٹنگ کے دوران رپورٹر ماہرہ ہاشمی نے تنگ کرنے والے لڑکے کو تھپڑ رسید کردیا۔
ٹوئٹر پر ماہرہ ہاشمی نے خاتون اپنی رپورٹنگ کی ویڈیو جاری کی اور پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا۔
خاتون رپورٹر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’یہ لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا جس کی وجہ سے فیملی پریشان ہوگئی تھی۔
خاتون رپورٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے پہلے پیار سے سمجھایا کہ ایسا نہیں کرو مگر سمجھانے کے باوجود یہ لڑکا نہیں سمجھا اور زیادہ ہُلڑ بازی کررہا تھا جس کے بعد مجھے زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دے کر برداشت کیا جائے ؟
0 تبصرے