پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلرز مارجن 6 فیصد کرنےکامطالبہ کیا ہے اور اپنا مطالبہ پورے نہ ہونے پر ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملازم کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ہوچکی ہے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اس لیے اخراجات بڑھنے پر ڈیلرز مارجن 6 فیصد کیا جائے۔
مختلف شہروں کے پٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے بینرز لگا دیےگئے ہیں۔
فی الحال حکومت کی جانب سے ہڑتال کے سلسلے میں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ارکان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب شہباز حکومت نے پہلی بار پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
0 تبصرے