Ticker

8/recent/ticker-posts

ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کرنے والے ایلون مسک نے کروڑوں ڈالر کا طیارہ خرید لیا

 


Now Reading:

ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کرنے والے ایلون مسک نے کروڑوں ڈالر کا طیارہ خرید لیا
ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کرنے والے ایلون مسک نے کروڑوں ڈالر مالیت کا طیارہ خرید لیا

دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک نے کچھ عرصے قبل ہی ممکنہ اقتصادی بحران کو مدنظر رکھتے یوئے اخراجات پرقابو پانے کے لیے ٹیسلا ملازمین کی اجرت میں دس فیصد کمی کا عندیہ دیا تھا۔

تاہم، دوسری جانب ٹیسلا بانی تقریبا ً80 ملین ڈالرکی لاگت سے اپنے لیے ایک خصوصی طیارہ خریدنے کے معاہدے کو عملی شکل دے چکے ہیں۔

گلف اسٹریم جی 700 کے نام سے تیار ہونے والے اس اس پُر تعیش ہوائی جہازکی قیمت کا تخمینہ کم ازکم 7 کروڑ80 لاکھ ڈالرلگایا گیا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کی خبری ویب سائٹ آسٹونیا کے مطابق اس جہاز کی ڈیلیوری ممکنہ طور پر آئندہ سال کی جائے گی، تاہم امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جیٹ کی اس نئی قسم کی حتمی سرٹیفکییشن میں تاخیرکا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

ایلون مسک کا یہ نیا طیارہ ان کے موجودہ ٹاپ آف لائن نجی جیٹ 2015 ماڈل کے گلف اسٹریم جی 650 کی جگہ لے گا۔

ایلون مسک کے موجودہ طیارے کو ایک نوجوان کی جانب سے بنائے گئے ایلون جیٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ کی وجہ سے بہت شہرت ملی، جوکہ ایلون کے اس نجی جہاز کی نقل و حرکت سے سب کو آگاہ کرتا ہے۔

گلف اسٹریم جی 700 اپنی نوعیت کا فلیگ شپ جیٹ ہے، جس کی نمایاں خصوصیات میں اس کے کیبن کی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی قابل ذکر ہے اس کے کیبن کی لمبائی تقریبا 57 فٹ ہے ۔ یہ ساڑھے سات ہزارںاٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتارسے پروازکرنے کا اہل ہے۔

کسی پنج ستارہ ہوٹل جیسی خصوصیات سے آراستہ اس پُرتعیش ہوائی جہازمیں رہنے کے لیے 5 علیحدہ حصے بنائے گئے ہیں جن میں ایک وسیع کھانے کا کمرہ اورشاور کی سہولت کے ساتھ ایک خواب گاہ بھی شامل ہے۔

ایلون مسک کے اس طیارے میں روشنی کے لیے ایک خصوصی نظام Circadian  دیا گیا ہے جو طلوع افتاب اورغروب آفتاب کے مماثل روشنیاں تخلیق کرسکتا ہے۔

 

اس طیارے کا اپنا وائی فائی سسٹم ہے تاکہ مسافروں کو اپنے کام کرنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ دو نئے رولزرائس پرل 700 جیٹ انجن کی بدولت یہ جہاز صوتی رکاوٹوں کے نیچے رہتے ہوئے محض 12 گھنٹوں میں نیویارک سے ٹوکیو تک سفر طے کرسکتا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں 3 ہزار گلف اسٹریم ہوائی جہاز ہیں، گلف اسٹریم ایرو اسپیس امریکا کے ایک دفاعی کنٹریکٹر جنرل ڈائنا مکس کی زیر ملکیتی  سبسڈری ہے جس نے گزشتہ سال 38 ارب ڈالر منافع کمایا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے