Now Reading:
کیسے پتہ لگائیں کہ آپ کو کسی نے واٹس ایپ پر بلاک کیا ہوا ہے؟
واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے۔
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے بلاک کرنے کا آپشن متعارف کروایا تھا، لیکن کبھی کوئی آپ کو بھی بلاک کر سکتا ہے جس کا اب آپ کو پتہ چل جائے گا۔
کچھ ایسی ترکیبیں ہیں جس کا اندازہ لگاتے ہوئے آپ کو پتہ لگ جائے گا کہ آپ کو بلاک کیا جاچکا ہے۔
اگر آپ واٹس ایپ میں اس صارف کے نمبر پر جا کر یہ دیکھ پارہے ہیں کہ وہ آخری مرتبہ آن لائن کب آیا تھا، لیکن وقت گزرنے کے بعد بھی وہی اسٹیٹس نظر آرہا ہے تو امکان ہے کہ اس نے آپ کو بلاک کردیا ہے۔
اسی طرح اگر اچانک سے آپ کے پاس اپنے کانٹیکٹ نمبر کا پروفائل فوٹو نظر آنا بند ہوجائے تو امکان ہے کہ اس صارف نے آپ کو بلاک کردیا ہے۔
اس کے علاوہ آپ اس صارف کو ایک پیغام بھیج کر دیکھیں، اگر پیغام نہیں پہنچا تو دو باتوں کے امکانات ہیں، ایک یہ کہ آپ کو بلاک کیا جاچکا ہے اور دوسرا یہ کہ اس صارف کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے۔
یا پھر اس صارف کو ایک مرتبہ واٹس ایپ پر کال کریں، اگر کال کا اسٹیٹس Ringing نہیں آتا تو اس کا مطلب بالکل اسی طرح واضح ہے جس طرح ترکیب 3 میں بتایا گیا ہے۔
سب سے آخر میں آپ واٹس ایپ گروپ بنانے کی کوشش کریں اور اسی صارف کو گروپ میں شامل کرنے کی کوشش کریں جس پر آپ کو بلاک کیے جانے کا شک ہے۔
اگر گروپ میں شامل کرتے وقت آپ کے پاس یہ واٹس ایپ میسج آجائے کہ آپ اس صارف کو شامل کرنے کے مجاز نہیں تو قوی امکان ہے کہ اس صارف نے آپ کو بلاک کیا ہوا ہے۔
0 تبصرے