Ticker

8/recent/ticker-posts

’بارش برسانے والا مضبوط سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا‘

 rain

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا ایک اور مضبوط سسٹم کراچی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم 18 ، 19 جولائی تک کراچی میں بارشیں برسائےگا جبکہ کراچی میں موجودہ بارشوں سے زیادہ بارش ہوگی۔

 چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں 60 سے 80 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے تیزبارش والا سسٹم اس وقت مشرقی بھارت میں موجود ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم راجستھان سے آگے پاکستان میں داخل ہو گا، کراچی میں موجودہ بارش کا سلسلہ اس سسٹم کے تحت ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا ہے کہ نئے مضبوط سسٹم کا کچھ حصہ بحیرہ عرب پر اب بھی موجود ہے اور موجودہ بارشوں کا سلسلہ 2، 3 دن مزید چلے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے