آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ سزاوں میں کمی کے اعلان پر پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں اور ان کے ورثاء نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Now Reading:
عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں کے لیے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 30 یوم کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، قیدیوں کی سزاؤں میں کمی پاکستان پریزنز رولز 1978 کے رول 216 کے تحت کی جائے گی۔
دہشت گردی، منشیات، زنا اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے علاوہ تمام قیدیوں پر سزاؤں میں کمی کا اطلاق ہو گا۔

0 تبصرے