Now Reading:
ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کردیا
اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدے ختم کردیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس جمع کروائے گئے دستاویزات کے مطابق ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے متعلق معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی اس لیے میں سوشل میڈیا کمپنی کو خریدنے کے معاہدے کو ختم کر رہا ہوں۔
رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس کے بانی کی جانب سے یہ بھی دلیل دی گئی کہ ٹوئٹر کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کرنے کے فیصلے نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
دوسری جانب اس سے پہلے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایلون مسک کی ٹیم کا خیال ہے کہ وہ ٹوئٹر پر جعلی اور اسپام اکاؤنٹس کی تعداد کے ڈیٹا کی تصدیق کرنے کے قابل نہیں اور اس وجہ سے کمپنی کی خریداری کے لیے سرمایہ اکٹھا کرنے کا عمل تعطل کا شکار ہے۔
خیال کیا جارہا ہے کہ ایلون مسک کے اس فیصلے سے ٹوئٹر انتظامیہ کے درمیان ایک زبردست قانونی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا کمپنی خریدنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔
0 تبصرے