Ticker

8/recent/ticker-posts

ویڈیو: گھر میں ’پُراسرار مخلوق‘ دیکھ کر لوگ خوفزدہ

 

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو امریکی ریاست کینٹکی سے سامنے آئی ہے وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر میں موجود ’پراسرار مخلوق‘ چہل قدمی کررہی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

واقعے کی ویڈیو گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی جسے دیکھ کر لوگوں کے ہوش اُڑ گئے۔

ٹویٹر پر ویڈیو شیئر ہوتے ہوئی صارفین کی جانب سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کسی نے کہا کہ یہ بھوت ہے جبکہ کوئی کہنے لگا کہ یہ کوئی ایلین لگتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ عجیب و غریب مخلوق آہستہ آہستہ چلتے ہوئے گھر میں کھڑی گاڑی کے قریب بڑھ رہی ہے اور پھر وہاں جاکر رک جاتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ بھی ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے کہا کہ ویڈیو جعلی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ ایک انسان ہے جو سی سی ٹی وی فوٹیج میں لباس کی وجہ سے پراسرار لگ رہا ہے۔‘

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ کیمرے کا رزلٹ خراب ہونے کا نتیجہ ہے قرب و جوار کی چیزوں کو دیکھ لیں۔‘

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے