Ticker

8/recent/ticker-posts

بشریٰ اقبال نےعامرلیاقت کیلئے مسجدِ نبوی ﷺ میں دُعاکی ویڈیوشیئرکردی

 ڈاکٹرعامرلیاقت 9 جون کو انتقال کرگئے تھے


عامرلیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پراپنے مرحوم شوہرکے لیے مسجد نبوی میں کی جانے والی دعا کی ویڈیو شئیرکی ہے۔

معروف مذہبی اسکالراور پی ٹی آئی کے منحرف رکن 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئےتھے، ان کی تدفین کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی گئی ہے۔

بشریٰ نے کیپشن میں بتایا کہ یہ ویڈیو ان کے بھائی اورعامر لیاقت کے قریبی دوست کی جانب سے انہیں اس وقت بھیجی گئی جب کراچی میں عامرلیاقت کی تدفین کی جارہی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ، “اللہ اس دعا کوعامر کے حق میں قبول فرمائے”۔

عامرلیاقت گزشتہ چند ماہ سے اپنی نجی زندگی میں جاری مسائل اور تیسری اہلیہ سے اختلافات کے باعث سوشل میڈیا پرموضوع بحث بنے ہوئے تھے، ان کے انتقال کے بعد پہلی سابقہ اہلیہ نے سوشل میڈیا پران کی تدفین سے متعلق تفصیلات شیئرکی تھیں۔

پہلی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال سے عامرلیاقت کےدو بچے احمد عامراور دُعائے عامر ہیں۔

سیدہ بشریٰ اقبال بھی اسکالراوردرس وتدریس سے وابستہ ہیں ، اپنا یوٹیوب چینل چلانے کے علاوہ وہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے