Ticker

8/recent/ticker-posts

جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ای کامرس کی طرف جانا وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب  محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ای کامرس کی طرف جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب  محمد بلیغ الرحمان سے پوسٹ ماسٹر جنرل خواجہ عمران رضا کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں پوسٹ آفسز میں  ڈیجیٹلائزشن اور سروس ڈلیوری بہتر حوالے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب  محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ جدید دور میں پوسٹ آفسز کو بھی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ای کامرس کی طرف جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان پوسٹ  اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے، پاکستان پوسٹ کا ایسائز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کاغذات اور نمبر پلیٹس کی ترسیل کا معاہدہ ایک اچھا اقدام ہے۔

Advertisement

 گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پوسٹل ایڈمنسٹریشن عوام کے لیے پوسٹ آفس کی سہولیات  کو آپ گریڈ کر رہی ہے۔

دوسری جانب پوسٹ ماسٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ای  کامرس بزنس کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی لیے پلان مرتب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی ضمن میں موبائل منی ٹرانسفر (Mobile Money Transfer) کے نظام کا پلان بھی ترتیب دے رہے ہیں۔

پوسٹ ماسٹر جنرل نے کہا کہ لاجسٹنگ کمپنی کے  اجرا کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے جبکہ اسکول کلجز کے طلبہ میں ‘آو خط لکھیںَ’ مہم بھی شروع کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آو خط لکھیں مہم کا مقصد نوجوانوں میں خط نویسی کی روایت کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے