Ticker

8/recent/ticker-posts

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 8 سال بعد مکمل، فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 8 سال بعد مکمل، فیصلہ محفوظ

یقینی بنائیں گےکہ سب کے ساتھ انصاف ہو، چیف الیکشن کمشنر


الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فنڈنگ کیس کی سماعت آٹھ سال بعد مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فنڈنگ کیس کی سماعت آٹھ سال بعد مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

فیصلہ محفوظ کرتے وقت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ قومی مفاد کامعاملہ ہے، جمہوریت کی مضبوطی اور ووٹرز کااعتماد بحال کرنا ضروری ہے، اس سلسلے میں بہت جلد دیگر جماعتوں کے خلاف کیس کی سماعت بھی مکمل ہوجائے گی۔ یقینی بنائیں گےکہ سب کے ساتھ انصاف ہو۔

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابر ہیں۔

اکبر ایس بابر تحریک انصاف کے بانی ارکان میں شمار کئے جاتے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے سنہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے بیرون ملک سے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کئے اور لاکھوں ڈالرز آف شور کمپنیوں کے ذریعے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کئے، پارٹی نے بیرون ملک سے فنڈز اکٹھا کرنے والے بینک اکاؤنٹس کو الیکشن کمیشن سے چھپایا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے