Ticker

8/recent/ticker-posts

ایک ہی ڈیوائس پر کئی اکاؤنٹس، واٹس ایپ صارفین کے لیے خوش خبری

 واٹس ایپ نے صارفین کو خوشخبری سنا دی، اب بہت جلد اس سوشل میڈیا ایپ کو استعمال کرنے والے ایک ہی ڈیوائس کے ذریعے کئی اکاؤنٹس چلا سکیں گے۔



واٹس ایپ میں اس طرح کا آپشن پہلے سے موجود ہے جس میں صارفین ایک ہی وقت میں چار مختلف ڈیوائسز کو ہم آہنگ رکھتے ہوئے ان کے ذریعے اپنے اکائونٹ میں سائن ان کرسکتے ہیں۔ تاہم اب صارفین خوش ہوجائیں! ان کی سہولت کے لیے واٹس ایپ بہت جلد ایک اور فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس کے ذریعے آپ ایک ہی فون پر کئی اکائونٹس بنا سکیں گے۔

فی الحال اس فیچر میں یہ سہولت دستیاب نہیں ہوگی کہ ایک سے زیادہ اکاؤنٹس چلانے کے لیے واٹس ایپ کے متعدد ورژنز کو بھی استعمال کیا جاسکے۔ اس کے بجائے، یہ تازہ اپ ڈیٹ صارفین کو سنگل ایپ پر ایک سے زیادہ اکاؤنٹس استعمال کرنے کی سہولت دے گا جبکہ آپ ایک سے دوسرے اکائونٹ میں باآسانی سویپ (ادل بدل) کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ ایک مینو شامل کرکے ایک ملٹی اکاؤنٹ فیچر لا رہا ہے، اب صارفین کسی بھی وقت ان کے درمیان سوئچ کر سکیں گے۔ انسٹاگرام، ڈسکارڈ، اور ٹیلیگرام سمیت بہت سی دیگر سوشل میڈیا ایپس پر یہ فیچر پہلے سے ہی موجود ہے۔

ایک بار جب آپ اپنے موبائل یا ڈیوائس سے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوجاتے ہیں، تو آپ کے اس اکاؤنٹ سے سائن آؤٹ ہونے تک یہ آپ کے اکاؤنٹس کی فہرست میں محفوظ ہوجائے گا۔ ایسے مرد و خواتین جن کے پاس ایک ہی موبائل یا ڈیوائس ہو اس فیچر کے ذریعے انھیں اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ واٹس ایپ اکاؤنٹس کو جدا جدا رکھنے کی سہولت دستیاب ہو گی۔

اس فیچر کو واٹس ایپ فیچر ٹریکر بلاگ WABetaInfo. میں شامل کیا گیا ہے۔ فی الحال اس فنکشن کو صرف واٹس ایپ بزنس پر دیکھا جا سکتا ہے لیکن یہ دوسرے ورژن پر بھی جلد آئے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے