پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر متعارف کروا دیا۔
واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال متعدد نئے فیچر متعارف کروائے جارہے ہیں جس کا مقصد ایپ پر صارفین کا اعتماد برقرار رکھنا اور دیگر ایپس کے مقابلے میں سبقت حاصل کرنا شامل ہے۔
اب واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی چیک اپ فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔
پرائیویسی چیک اپ میں صارفین تمام پرائیویسی سیٹنگز کو ایک ہی جگہ آسانی سے دیکھ کر اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کر سکیں گے۔
پرائیویسی چیک اپ کا فیچر فی الحال محدود صارفین کو دستیاب ہوگا۔
فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے اپنے فون میں واٹس ایپ کو گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور پر جاکر اپ ڈیٹ کریں۔ اس کے بعد واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جائیں۔
سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک کریں اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر سائنلس ان نون کالرز کو ان ایبل کر دیں۔
اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد جب بھی کسی نامعلوم نمبر سے آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کال کی جائے گی تو رنگ ٹون سنائی نہیں دی گی۔
0 تبصرے