ہر انسان گرمی سے بچنے کیلئے اپنے طور پر وہ تمام طریقے استعمال کرتا ہے کہ جس سے اسے ٹھنڈک اور سکون میسر ہو، اسی مشکل کا حل نکالنے کیلئے پشاور یونیورسٹی کے طلباء نے ”اے سی والی جیکٹ“ تیار کی ہے۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پشاور انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم محمد عثمان جان نے اپنی اس شاندار کاوش کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اگر ایک انسان گرمی سے بچاؤ کیلئے 19 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کی کولنگ لیتا ہے، اور یہ اس کے جسم کے لیے بالکل مناسب ہوتی ہے، اس جیکٹ میں بھی ہم نے جو مواد رکھا ہے اس کا فریزنگ درجہ حرارت بھی 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تخلیق کا نام ”اے سی جیکٹ“ رکھا ہے جس کے پہننے سے 3 گھٹنوں کیلئے ٹھنڈک برقرار رہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیس چنیچنگ مواد مطلوبہ درجہ حرارت میں 15 منٹ رکھنے کے بعد دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس اے سی جیکٹ کی قیمت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کی قیمت 6سے 7 ہزار روپےتک ہے اگر حکومت یا کوئی مقامی کمپنی تعاون کرتی ہے تو اس کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔
0 تبصرے