Ticker

8/recent/ticker-posts

سال 2024 سے متعلق خطرناک پیشگوئی!


دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے بد اثرات کا سامنا ہے اور کئی ممالک اس سے شدید متاثر ہیں اسی حوالے سے امریکی سائنسدانوں نے 2024 سے متعلق خطرناک پیشگوئی کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ سال 2024 دنیا کی تاریخ کا گرم ترین سال ثابت ہوگا اور مجموعی درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ مزید اضافہ ہوجائے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2016 کے بعد سے خط استوا پر گرم اور ٹھنڈی ہوا میں تبدیلی کا عمل بدل گیا ہے بحر اوقیانوس میں موسمی اثرات کی وجہ سے پیدا ہونے والی موسمی صورتحال سال 2024 کو موجودہ سال سے مزید گرم بنائے گی۔ 

پیشگوئی کے مطابق آئندہ سال گرمی کی اس شدید ترین لہر سے آسٹریلیا، امریکا اور اس خطے کے دیگر علاقے زیادہ متاثر ہوں گے۔

سائنسدانوں نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ بدلتے موسمی اثرات کی وجہ سے برصغیر پاک و ہند سمیت ایشیا میں مون سون بارشیں کم ہوں گی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے