Ticker

8/recent/ticker-posts

ٹک ٹاک کی پاکستانی صارفین کے لیے نئی سہولت

 

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے پورٹل متعارف کروا دیا جس کا مقصد مواد تخلیق کرنے والے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان میں کانٹنیٹ کریئٹرز کے لیے کریئٹر پورٹل متعارف کرادیا، جہاں صارفین کے لیے مواد کی تیاری کے لیے درکار تمام وسائل ایک جگہ پر دستیاب ہوں گے۔

اس پورٹل پر ویڈیوز کا ایک سلسلہ دستیاب ہے جو کریئٹرز کو اپنی ویڈیوز کو اگلے درجے تک لے جانے میں مدد کی غرض سے رہنمائی، تجاویز اور ترکیبیں فراہم کرتا ہے۔

کریئٹرز پورٹل کی مدد سے کریئٹرز کو قصہ گوئی، کمیونٹی تشکیل دینے اور تخیلاتی اثرات پر مشتمل ماڈیولز تک رسائی ملے گی، جن کا مقصد پلیٹ فارم پر مواد کی تخلیق کو متاثر کن اور متنوع بنانا ہے۔

اس کے علاوہ اس پر ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر ایک تفصیلی ماڈیول بھی دستیاب ہوگا تاکہ پاکستانی کریئٹر انہیں بہتر طور پر سمجھ سکیں اور مواد تخلیق کرتے ہوئے ان پر عمل کر سکیں۔

@tiktokcreatorspakistan Learn how to navigate on TikTok! #TikTokCreatorsPakistan ♬ original sound – TikTok Creators PK

اس ضمن میں ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے فیچرز سے نہ صرف پلیٹ فارم پر مواد کا معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جا سکے گا کہ ٹک ٹاک ایک محفوظ مقام ہے جہاں صارفین خوشیاں تقسیم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے آتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آج کے دور میں اگرچہ کریئٹر بننے کے لیے محض چند بٹن دبانے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایک کریئٹر کی حیثیت سے ترقی کی منازل طے کرنے میں وقت، لگن اور تعلیم بے حد ضروری ہے۔

ٹک ٹاک نے مزید کہا ہے کہ ایسی ہی تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک کریئٹر پورٹل کو متعارف کروایا جو تخلیقی ذہنوں کے لیے تعلیمی ویڈیوز کا ایک آن لائن مرکز ہے اورٹک ٹاک پر سفر کا آغاز کرنے، ناظرین سے منسلک ہونے اور اپنے مواد کو دنیا تک پہنچانے کے لیے بہترین طریقوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بنیادی باتیں سکھاتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے